کوہاٹ میں تیل اور گیس کے  ذخائر دریافت

120

اسلام آباد(آئی این پی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل )نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ27لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240بیرل خام تیل حاصل ہوگا، منصوبے میں 50فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں کی ہے۔
ذخائر دریافت