سرگودھا (آئی این پی)سرگودھا میں نوجوان نے گھریلوے جھگڑے میں اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔منگل کو پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے علاقے سکندر حیات کالونی میں پیش آیا جہاں نوجوان فائرنگ کرکے خواتین سمیت خاندان کے دیگر افراد کو بھی قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان نے خاندان کے افراد کوقتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ان کا
کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے بھائی اور بھابی کو بھی قتل کردیا۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی وڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کا کہنا تھا کہ گھر میں میرے ساتھ نفرت کی جاتی تھی، کسی کو اتنی نفرت نہ دو کہ دوسروں سے نفرت کرنے لگے۔فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی نمازجنازہ میں سرگودھا کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد مقتولین کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سرگودھا6/افراد قتل