لاڑکانہ، فرائض میں غفلت برتنے پر 73  پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی

146

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات پر فرائض میں غفلت برتنے پر 73 پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرکے مختلف سزائیں دے دیں۔ایس ایس پی کے مطابق تین اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف، 9 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او دھامراہ انسپکٹر آغا آفتاب پٹھان کو معطل کرکے ایس ایچ او باقرانی ولی جان مگسی، سب انسپکٹر محمد ابراہیم بروہی کو ہٹا دیا گیا جبکہ دیگر 58 اہلکاروں و افسران کو مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔