آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ)اوجی ڈی سی ایل( نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اورگیس کے ذخائرکی دریافت کا اعلان کردیا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کےمطابق یومیہ ایک کروڑ27لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکےگی جب کہ دریافت سے یومیہ 240بیرل خام تیل حاصل ہوگا،
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ذخائر پر 50فیصد سرمایہ کاری اوجی ڈی سی ایل اور50فیصدجائنٹ وینچرمیں شامل دیگرکمپنیوں کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کوہاٹ میں تیل کے کنویں اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، ان ذخائر کو پاکستان کی ترقی اور ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اہم قرار دیا گیا تھا۔