قائمہ کمیٹی ‘زرداری کواسپتال کی عدم منتقلی پر جیل حکام سے وضاحت طلب

127

اسلام آباد( آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سابق صدر آصف زرداری کو اسپتال منتقل نہ کیے جانے پر وضاحت طلب کرلی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے آصف زرداری کواسپتال منتقل نہ کرنے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے وضاحت طلب کی ہے۔ سینیٹر
رحمن ملک نے کہا ہے کہ جیل حکام پنجاب وضاحت دے کہ آصف زرداری کو اسپتال کیوں نہیں منتقل کیا جا رہا ہے،سابق صدر بیک وقت قلب، ہائی بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف زرداری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق میڈیکل ٹیم کے تجویز پر عمل درآمد کرنا جیل حکام پر لازم ہے،آصف زرداری کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی، سابق صدر کی صحت و میڈیکل رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور اسپتال منتقل کیا جائے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آصف زرداری کو ہر وقت طبی نگرانی اور علاج کی ضرورت ہے جو صرف اسپتال میں ہی ممکن ہے، حکومت پیپلز پارٹی سے سیاسی انتقام لینابند کرے۔
زرداری