نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نوابشاہ کے قریب نصرت کینال نہر میں شگاف پڑنے سے کئی گاؤں زیر آب آگئے، شگاف کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔ نوابشاہ کے قریب 68 موری نصرت کینال میں 80 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس کے باعث نہر کا پانی سات گاؤں میں داخل ہوگیا۔ نہر کا پانی گاؤں میں داخل ہونے کے باعث گاؤں کے مکین محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ شگاف کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں جن میں کپاس، گنا اور دیگر سبزیاں شامل تھیں زیر آب آگئیں جس کے باعث آباد گاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان کا اندیشد ہے۔ متاثرہ گاؤںکے مکینوں کا کہنا ہے کہ نصرت کینال سے نکلنے والی نہروں کو بند کرنے کی وجہ سے شگاف پڑا۔ دوسری جانب محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا تھا کہ شگاف 80 فٹ پڑا تھا جو 100 فٹ ہوگیا۔ شگاف کو بند کرنے کا کام جاری ہے۔ دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے نہر بند کی گئی تھی۔