لاڑکانہ، چانڈکا اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی پر سیشن جج کا اظہار برہمی

131

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ اقبال حسین میتلو نے گزشتہ روز چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات شیخ زید چلڈرین اور دیگر اسپتالوں کا دورہ کرکے اسپتال انتظامیہ اور مریضوں کے لواحقین سے معلومات لی جس پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے سمیت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔