نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ماڈل کرمنل عدالت کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج آصف مجید قریشی نے دو الگ، الگ قتل کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے۔ ایک ملزم کو قتل کے مقدے میں عمر قید اور ایک ملزم کو چار سال کی سزا سنا دی۔ جبکہ تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے مقدمے میں روپورش ملزمان کو گرفتار کرنے کے حکامات سنا دیے۔ تھانہ اے سیکشن کی حدود سوسائٹی اور موہنی بازار کے علاقے میں 2011ء اور 2014ء میں فائرنگ کرکے قتل کے الگ الگ قتل کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل کرمنل کورٹ بے نظیر آباد کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج آصف مجید قریشی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں نہ کافی ثبوت کی بنا پر خالق داد درانی، اللہ داد درانی اور ذاکر درانی کو باعزت بری کردیا۔ خالق داد درانی کو چار سال قید کی سزا سنائی اور روپوش تین ملزمان طاہر، شاہین، ثاقب درانی کی گرفتاری کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ ملزمان پر 2011ء میں سوسائٹی کے علاقے میں کمال خان درانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔ جبکہ قتل کے دوسرے مقدمے میں ملزم ذاکر درانی کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے۔ مقدمے میں روپوش دیگر تین ملز کی گرفتاری کے احکامات دیے۔ ملزمان پر 2014ء میں تھانہ اے سیکشن کی حدود موہنی بازار کے علاقے میں کمال خان درانی کے جواں سالہ بیٹے جمال درانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔