اسلام آباد (آن لائن) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہبھارتی افواج کی پیش قدمی پر نصر میزائل استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پہلے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کون کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کا مودی کو سراہنا بیوقوفی ہے، بھارت نے ایٹمی ہتھیار بنانے والا فینائل مواد تیارکر لیا، بھارت نے ابھی تک این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے، سول نیوکلیئر معاہدوں کی آڑ میں بھارت نے ایٹمی مواد حاصل کیا۔ ان کہنا تھا کہ بھارت خلائی ملٹرائزیشن پر زور دے رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت ہندو بالادستی کے جنون میں مبتلا ہے۔