نیب نے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جاوید حسین کو گرفتار کرلیا۔
نیب کے مطابق ملزم جاوید حسین 2009 میں رجسٹرار آر او سی اسلام آباد تھے اور ان پر 2009 میں آصف زرداری کے پچھلی تاریخ میں کمپنی سے استعفے کے لیے معاونت کا الزام ہے۔جاوید حسین جسمانی ریمانڈ کے لیے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب نے بتایا کہ 2009 میں بطور رجسٹرار آر او سی جاوید حسین نے پارک لین کمپنی ریکارڈ حاصل کیا،وہ جانتے تھے کہ کمپنی اس وقت کے صدر صدر آصف علی زرداری کی ملکیت تھی۔
ملزم جاوید حسین نے آصف علی زرداری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ بغیر کسی وجہ کے حاصل کیا۔