اسلام آباد ملین مارچ میں شرکت کے لیے سجاول سے قافلے روانہ ہوں گے، مولوی نذیر احمد

237

سجاول (نمائندہ جسارت) مولانا فضل الرحمن کی کال پر اکتوبر میں اسلام آباد ملین مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے سجاول سے قافلے روانہ ہوں گے۔ اس کے لیے ہمیں احساس برتری کے ساتھ تیاری کرنی چاہیے، جمعیت علمائے اسلام تعلقہ سجاول کا عمومی اجلاس زیر صدارت ضلعی نائب امیرو تعلقہ امیر مولوی نذیر احمد کے ہوا، جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ فضل اللہ فیاض اور مولانا محمد انور سومرو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولوی نذیر احمد نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کا مقصد اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی تعلقہ سجاول کی جانب سے یکم ستمبر سے تمام یونٹوں کے دورے کیے جائیں گے۔ جبکہ 17 ستمبر کو صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو کی سجاول آمد پر ضلعی اجلاس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔