لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں فوری ترقیاتی کام کرائے جائیں، عوامی حلقے

201

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے یوسی 10 اور 11 میں ایک عرصے سے بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے پر شہریوں کے سخت احتجاج کے بعد لاڑکانہ کے ایم این اے بلاول زرداری نے نوٹس لے لیا، گزشتہ 5 ماہ سے ترقیاتی کاموں کے سست رفتار ہونے اور جگہ جگہ گلیوں، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ جمع ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں بیمار خواتین، بچے، بوڑھے اسپتال تک تکلیف کا سامنا کرنے کے بعد پہنچتے ہیں جبکہ انکروچمنٹ کے بڑے ملبے گلیوں میں پڑے رہنے سے آئے روز حادثات ہونے لگے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ لاڑکانہ شہر کے کوثر مل محلہ، حیدری محلہ، حسینی محلہ سمیت دیگر علاقوں میں فوری طور پر درست انداز میں ترقیاتی کام کرائے جائیں کہ شہری آمد ورفت بہتر طریقے سے شروع کرسکیں۔