ویسٹ انڈین کرکٹر میگل کمنز 45گیندیں کھیل کر بھی رنز کا کھاتہ کھولنے میں ناکام

362

جمیکا(جسار ت نیوز)ویسٹ انڈین کرکٹر میگل کمنز بھارت کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں45 گیندیں کھیلنے کے باوجود رنز کا کھاتہ نہ کھول سکے۔اسطرح وہ ملک کی طرف سے نئے منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیںِ۔ اس سے قبل یہ منفی ریکارڈ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیتھ آرتھرٹن کے پاس تھا جو 2002 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 40گیندیں کھیلنے کے باوجود صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔