لندن (جسارت نیوز)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں لیور پول، چیلسی، ویسٹ ہام، لیسٹر، کرسٹل پیلیس اور سائوتھمٹن کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچز میں لیور پول نے آرسنل کو 3-1 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، محمد صلاح نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ چیلسی نے ناروچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی۔ سائوتھمٹن کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برائٹنکلب کو 2-0 گولز سے زیر کیا۔ مانچسٹریونائیٹڈ کو کرسٹل پیلیس کے ہاتھوں 2-1 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیسٹر کلب نے شیف یونائیٹڈ کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ ویسٹ ہام نے واٹفورڈ کو 3-1 گولز سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کی۔