ڈی جی خان : چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج،2مشتبہ شخص گرفتار

153

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)گزشتہ روزہفتے کو درابن پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہسی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی، دھماکا خیزمواد، قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کے6نامزد ملزمانعبدالرحمن،سلیمان،قسمت خان، محمد خان ،نعمان اور زاہد کے خلاف درج کر لیا، پولیس نے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔چیک پوسٹ پر حملے کے دران دہشت گردوں نے بے تحاشہ فائرنگ اور دستی بموں کااستعمال کیااور تاریکی کا فائدہ
اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے،چیک پوسٹ پر حملے کے واقعے میں 2 شہری شہید جبکہ 2 راہگیر زخمی ہوئے تھے۔حملے کے بعد ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ چیک پوسٹ پر پہنچ گئے، سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے، حملے میں شہید ہونے والے سمیع اللہ کے گھر جاکر والد سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کے جاری کردہ محرم الحرام سیکورٹی پلان2019ء کے مطابق یکم سے10محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے موثر انتظامات کے سلسلے میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، ڈیرہ شہر کو سیل کرکے 36چھوٹی بڑی گلیوں اور بازاروںپر خصوصی ناکہ بندی لگائی جائے گی جہاں پر شہریوں کی تلاشی لی جائے گی۔