نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے،شیخ رشید

283

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے،ہمیں سیاسی ، سفارتی اور معاشی محاذپر ایک ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔

مظفر آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بھارتی قیادت کا سوچاسمجھا منصوبہ ہے، بھارت کشمیری مسلمانوں کو یرغمال بنا کر وادی پر قبضہ کرناچاہتا ہے، خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کریں گے، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آکر بھارت کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے، پاکستان پر حملہ ہوا تو برصغیر کا نقشہ بدل جائے گا، یہ لڑائی پاکستان اور بھارت کی نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی، قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے، پاکستان کا میزائل نظام دفاع وطن کیلئے استعمال ہو گا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کو اندر سے توڑا جائے، ہمیں سیاسی ، سفارتی اور معاشی محاذ پر ایک ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، کشمیر کا غدار مودی کا یار ہوگا، وزیراعظم عمران خان ن  جرات کے ساتھ مودی کو فاشسٹ اور ہٹلر کہا، 50 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے۔