کشمیر بچاؤ مارچ سے بھارت کو اندزہ ہوگا کہ ہر پاکستانی مقابلے کیلیے تیار ہے، سراج الحق

428

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹڑ سراج الحق نے کہا ہے کہ 25اگست کو جماعت اسلامی پشاور میں کشمیر بچاؤمارچ کرے گی جس سے سےبھارت کو اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستانی ہر مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 25 اگست کو پشاور میں ہونے والے کشمیر بچاؤمارچ سے بھارت کو پیغام جائے گا  کہ 22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیسا بٹورنا اورلوگوں کو نچوڑنا حکومت کی معاشی پالیسی بن چکی ہے، حکومت ایک سال گزرنے کےباوجود معیشت کو ٹریک پر نہیں لاسکی  اب  ہر پاکستانی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سےپریشان اوربدحال ہے ،حکومت کہتی تھی کہ ایک سال مشکل ہے،عوام گھبرائیں نہیں مگرمہنگائی اور بےروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹوئٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا، عوام ریلیف چاہتے ہیں۔