ڈیرہ اسماعیل خان: درابن میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق درابن کلاں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب کھڑے دو افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص ہوٹل اور دوسرا پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔واقعے کے بعد سب ڈویژن درازندہ میں ناکہ بندی کر دی ہے جب کہ پہاڑی راستوں پر بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔