راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی ایک پاگل سوچ کا حامل ہے اور یہ مودی کی سلو بلیڈنگ ہوگی جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو ایسے بیوقوف فیصلے کرتے ہیںمودی کے ان فیصلوں کے باعث سابق تمام معاہدے بے اثر ہوچکے ہیںکشمیرکی آزادی کے لیے اب آر یا پار والا آپشن کریں گے جس میں دونوں جانب کے عوام شامل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں مجوزہ دوسری خواتین یونیورسٹی کے منصوبے کے جائزے کے لیے جمعے کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ کے دورے کے دوران کیا جہاں پر انہوںنے خواتین کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا کام مکمل ہونے پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی اور یونیورسٹی سے متعلقہ دستاویزات کالج انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹلائٹ ٹاؤن کو یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا ہے جس کے لیے گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا ہے اوریونیورسٹی میں داخلے جلد شروع ہو نگے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کچھ عرصہ قبل یہاںکالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں راولپنڈی واحد شہر ہے جہاں دوسری ویمن یونیورسٹی قائم ہو چکی ہے جس کے لیے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری کا شکر گزارہوںاگر ماں پڑھی لکھی ہوگی تو معاشرہ ترقی کرے گاآج پاکستان خواتین میں تعلیم کے تناسب سے پہلے نمبر پر ہے ڈیڑھ سال میں شہر میں آئی ٹی یونیورسٹی بنا لیں گے