امیرجماعت اسلامی راولپنڈی سٹی سید عارف شیرازی و دیگر کاا ظہار تعزیت

186

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عُزیر حامد ٗ نائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ چودھری منیر احمد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا ٗ راجا ممتاز حسین ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ ملک عبدالعزیز ٗ عمران خان اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے امیر جماعت اسلامی یو سی 20 راولپنڈی شہر حاجی گلزار عباسی کی اہلیہ اور جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی حماد عباسی ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کہ مغفرت فرمائے۔جملہ سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔