ٹھٹھہ، منشیات فروشوں کی جانب سے معصوم بچوں سے منشیات فروخت کرانے کا انکشاف

139

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ واحد شہر ہے جہاں پر اب منشیات فروشوں نے معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر ان سے منشیات فروخت کرانے کا کام شروع کردیا ہے۔ شہر کے اسلام پور محلے میں ہیروئن، چرس اور افیون فروخت کرنے والے بچے نے بتایا کہ مجھے سو روپے روزانہ منشیات فروخت کرنے کے ملتے ہیں۔ میڈیا کو ملنے والی تفصیلات میں منشیات کے اڈے سے پولیس اہلکار بھی بھتا لیتے ہیں۔ ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جن بچوں کو تعلیم دی جانی چاہیے انہی بچوں کو منشیات فروشی کے دھندے میں دھکیلنا قابل مذمت ہے۔