مریم نے ساری مصیبت اپنے سر لیکر خاندان کی سیاست کو تباہ کردیا،شیخ رشید

237

اسلام آباد( آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سمجھدار اور میری پارٹی کا آدمی ہے لیکن وہ پھنس گئے ہیں۔ ایک طرف ان کا خون اور دوسری طرف سیاست ہے، لیکن وہ نہ ہی خون اور نہ ہی سیاست کو بچا سکیں گے۔مریم
نواز نے ساری مصیبت اپنے سر مول لی اور پورے خاندان کی سیاست کو تباہ و برباد کردیا۔ جج ویڈیو اسکینڈل شریف خاندان کو مروائے گا۔ نیب قوانین میں کیا ترامیم آنی ہیں اس کا علم نہیں۔وزارت کا 4 ارب روپے کا خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافر بڑھائے ہیں جبکہ 15 ستمبر سے ٹرینیں وقت پر چلیں گی۔ کشمیر سے متعلق عمران خان کا وہی فیصلہ ہوگا جو کشمیریوں کا فیصلہ ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ نریندر مودی نے خود کو پھنسا لیا ہے ۔چین ہمارا ازل سے دوست رہا ہے اور عمران خان 200 فیصد پرعزم ہیں کہ ایم ایل ون بنے، منصوبہ ٹینڈر کے لیے تیار ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز نے ساری مصیبت اپنے سر مول لی اور پورے خاندان کی سیاست کو تباہ و برباد کردیا، جج ویڈیو اسکینڈل شریف خاندان کو مروائے گا، شہباز شریف سمجھدار اور میری پارٹی کا آدمی ہے لیکن وہ پھنس گئے ہیں، ایک طرف ان کا خون اور دوسری طرف سیاست ہے، لیکن وہ نہ ہی خون اور نہ ہی سیاست کو بچا سکیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اور ہٹلر مودی نے جس طرح مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ پیدا کر دیا ہے اس کے بعد بھارت کے تمام مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ہمارا یہ فرض ہے کہ کشمیر کے ساتھ بھارت کی دیگر ریاستوں کے مسلمانوں کی بھی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کا بھرپور کیس لڑا ہے اور بھارت میں یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کی طرف دیکھے کیونکہ اسے اندازہ ہے کہ وہ روایتی جنگ نہیں ہوگی۔
شیخ رشید