کوئٹہ،تجاوزات کیخلاف مہم جاری

510

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے دوران انتظامیہ نے میزان چوک پر کئی تھڑے مسمار کیے اور متعد دکانوں کو سیل کردیا ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کاوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے مطابق تجاوزات بلوچستانہائی کورٹ کے حکم پر ہٹائے جارہے ہیں ، کارروائی کے دوران اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بلدیہ پلازہ میزان چوک سے تجاوازات ہٹائے راستے میں رکھے گئے غیر قانونی کھوکاجات کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ پندرہ دکانوں کو تھڑے کرائے پر دینے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ، کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کے باہر موجود سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔