کراچی (اسٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنے کے جوڑے کی درخواست پر بیوی شوہر یا والدین کے پاس جانے سے متعلق تسلی بخش جواب دینے میں ناکام، سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو دار الامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو پسند کی شادی کرنے کا والا جوڑا عدالت میں پیش ہوا۔ شبانہ شوہر یا والدین کے پاس جانے سے متعلق عدالت کو تسلی بخش جواب نہیںدے سکی تھی۔