مسئلہ کشمیر سے متعلق صادق سنجرانی کی اسد قیصر سے ملاقات

154

اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے اور کشمیریوں پر بھارت مظالم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ وفود بھیجے جائیں گے۔ جس میں دونوں ایوانوں کے ارکان اور کشمیریوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور بیرون ملک میں پاکستان کے سفارتخانے وفود کی غیر ملکی اراکان پارلیمنٹ،
پارلیمانی تنظیموں اور ہیومن رائٹس کے اداروں سے ملاقات کے پروگرام تشکیل دیں گے۔
صادق سنجرانی ملاقات