کوئٹہ ،لیویز کی کارروائی،دو ملزمان منشیات سمیت گرفتار

137

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں لیویز نے بھاری مقدار میں منشیات برآٓمد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق کارروائی کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ پر کی گئی جہاں لیویز اہلکاروں نے ناکے کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآ مد کر لی جس میں ہیروئن ، شیشہ اور شراب شامل ہے ، ڈی سی کے مطابق منشیات کوئٹہ سے ہرنائی لائی جا رہی تھی ، عالمی مارکیٹ میں اسکی قیمت لاکھوں روپے ہے ، لیویز نے گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو ملزمان کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔