بھارت اسلام آباد آنے سے بچنے کے لیے جھوٹے بہانے تراش رہا ہے،اعصام الحق

145

لاہور(جسارت نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ ڈیوس کپ ٹائی کیلیے اسلام آباد نہیں جانا چاہتی، اسی لیے جھوٹے بہانے تراشے جا رہے ہیں۔اعصام الحق نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی سیکورٹی کو اطمینان بخش قرار دے دیا، ہماری فیڈریشن نے مہمان پلیئرز کو انتہائی اعلی درجے کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، ایسے میں کیوں جھوٹے بہانے بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو پھر آئی ٹی ایف اس حوالے سے اپنے قوانین پر عمل کرے۔