نوابشاہ (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع بینظیر آباد کا اجلاس ضلعی صدر سید جی ایم شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں ضلعی عہدیداروں کے ناموں کا فیصلہ کیا گیا، جس میں سینئر نائب صدر کے لیے شوکت علی جٹ اور محمد حسین آزاد، نائب صد کے لیے غلام مصطفی جٹ، محمد انور مری، حاجی فیض محمد، اختر علی راجپوت، نادر سہیل، شبیر بیگ، جنرل سیکرٹری کے لیے خان محمد سہتو، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے پیر بشیر الدین اور اطلاعت سیکرٹری کے لیے محمد ارشد آرائیں کو نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر سید جی ایم شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، بہت جلد میاں محمد نواز شریف پاکستان کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد سلیم شیخ بھی موجود تھے۔