حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سرسبز اور صاف پاکستان خوشحال معاشرے کا ضامن ہے، ملک کے ہر شہر اور گاؤں کو سرسبز وشاداب بنایا جائے، بلا جواز درخت کاٹنا جرم قرار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے مذہبی و سماجی رہنما محمد خالد قادری نے ٹینک چورنگی پارک لطیف آباد میں جیلانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے پچاس پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔