عدالت عالیہ سندھ نے وزارت پیداوار کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

280

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی اورپراوینڈنٹ فنڈ کی عدم ادائیگی پر عدالت عالیہ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزارت پیداوار کے اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ،واجبات کی ادائیگی تک اکائونٹس منجمد رہیں گے،جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کے پاس موجود رقم ملازمین میں تقسیم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ۔جوائنٹ سیکرٹری پروڈکشن اور جوائنٹ سیکرٹری خزانہ کی اکائونٹس منجمد نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی،عدالت نے ادارے کے فنڈ کے استعمال کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔