ضیا اللہ حیدرآباد جشن آذادی والی بال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

133

حیدرآباد (جسارت نیوز )نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے ہی معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد کی معروف اینکر پرسن نادیہ شیخ نے سندھ والی بال ایسوسی ایشن کی ہدایت پر والی بال پروموشن آرگنائزیشن جناب سے ینگ فرنٹیروالی بال کورٹ حیدرآباد پر منعقدہ جشن آزادی والی بال میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں میچ میں ینگ فرنٹئیروالی بال کلب نے خان والی بال کے مقابلے کلب کو2 میں3سیٹ سے شکست دی ،بعدازیں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئے مہمان خصوصی نادیہ شیخ،مہمان اعزازی سید محمد اسحاق،عامر کفایت اعجاز شیخ،سلطان ذئی،خلیق الزمان نے انعامات تقسیم کئے جبکہ ضیاء اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے عزیز اللہ،صدام حسین،نقیب زمان اور طلحہ خان نے بہترین کھیل پیش کیا اس موقع پر لعل رحیم،ایاز ،شفیع الاحد،عطاء الرحیم،حسن ذادہ کے علاوہ شائقین والی بال کی کثیر تعداد موجود تھی ۔