ٹھٹھہ، تین روزہ مفت میڈیکل موبائل سروس کا آغاز

132

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ضلع ٹھٹھہ میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں معمولِات زندگی کی بحالی کے لیے عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ نے کوششیں تیز کردیں۔ ٹھٹھہ کے حلقہ گھوڑا باری سمیت ساحلی پٹی میں شدید نقصانات ہوئے، متعلقہ حلقے کے ایم پی اے علی حسن زرداری، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، ڈی ایچ او ٹھٹھہ کی جانب سے مشترکہ طور پر تین روزہ میڈیکل موبائل سروس کا آغاز کردیا گیا، پہلے دن کی موبائل سروس جس میں ماہر ڈاکٹر مع میڈیکل اسٹاف اور میڈیسن موجود تھیں سیکڑوں گاؤں میں سیکڑوں بچوں اور بڑوں مرد و خواتین کو مفت طبی امداد فراہم کی گئیں۔ موبائل میڈیکل سروس میں محکمہ ہیلتھ ٹھٹھہ، نیوٹیک موبائل اسپتال جوکہ ایم پی اے حلقہ گھوڑا باڑی علی حسن زرداری کی کوششوں سے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے احکامات پر تین دن 18 سے 20 اگست تک سروس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد مختلف بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں جن کو کافی حد تک کنٹرول میں لایا جائے گا۔