رسل ڈومینگو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر

178

ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق جنوبی افریقن کوچ رسل ڈومینگو کو مینز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ ڈومینگو کو خالد محمود کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہیں حال ہی میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا، ڈومینگو21 اگست سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بیان میں کہا کہ ڈومینگو انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو آئندہ لیول تک لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے، ہمارا ابتدائی طور پر2 سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔ ڈومینگو نے بھی اس تقرری کو اعزاز قرار دیا اور کہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے اسلئے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس ہو گی۔