انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون فٹنس مسائل کے باعث بقیہ سیزن سے باہر

170

لندن (جسارت نیوز) انگلش فاسٹ بولر اولی ا سٹون فٹنس مسائل کے باعث بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے، اسطرح ان کا آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور اب انہیں اگلی ایشز سیریز کا انتظار کرنا پڑے گا۔ 25 سالہ فاسٹ بولر ا دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور انہیں تھوڑے عرصے کیلئے کرکٹ میدانوں سے دور ہونا پڑا تھا۔ انگلینڈ نے انہیں ایشز اسکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم وہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جگہ نہیں بنا سکے تھے، دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹریننگ کے دوران وہ دوبارہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ کمر کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر ہے اور انجری سے نجات کیلئے انہیں مکمل آرام کرنا پڑے گا ۔اسلئے وہ بقیہ سیزن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔