میڈرڈ (جسارت نیوز) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ایتھلیٹک بلبائو کلب نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے دی، آرٹز نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔ اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ایتھلیٹک بلبائو کلبوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے ایتھلیٹک بلبائو کلب کا ساتھ دیا اور اس نے بارسلونا کو 1-0 گول سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی، آرٹز نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔