واشنگٹن (جسارت نیوز) نوویک جوکووچ، ڈینل مدودوف، ڈیوڈ گوفن اور رچرڈ گیسکوئٹ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ گزشتہ روز امریکا میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں اسٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی لیوکاس پائولی کو 7-6 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی اینڈرے روبلیف کو 6-2 اور 6-3 سے شکست فاش سے دوچار کیا۔ بیلجیئم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن حریف کھلاڑی یوشیتو کے دستبردار ہونے کی وجہ سے بغیر کھیلے سیمی فائنل میں داخل ہو گئے، فرانس کے گیسکوئٹ نے اسپینش کھلاڑی روبرٹو باٹسٹا ایگٹ کو زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔