اسلام آباد(آئی این پی ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز جن میں پی ایچ ڈی )فزکس(ٗ)کیمسٹری(ٗ ایم فل )فزکس(ٗ )کیمسٹری(ٗ )ریاضی(اور ایم ایس )کیمسٹری( ٗ )کمپیوٹر سائنس( شامل ہیںکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔اِن تمام پروگرامزکے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ٗ رزلٹ کارڈز طلبہ وطالبات کو بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی نے نتائج مرتب کرنے اور پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کو پرویژنل اسناد کی ترسیل کاکام تیز کردیا ہے تاکہ وہ اگلے تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے داخلوں، امتحانی نظام ٗنتائج مرتب کرنے اورترسیل کتب کے نظام کی ڈیجٹلائزیشن پر کام شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کے تمام تدریسی امور منظم ہوجائیں گے اور مقررہ شیڈول کے اندر ہرکام کی تکمیل یقینی ہوجائے گی۔