گڈو بیراج پر درمیانے، سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار

420

سکھر (نمائندہ جسارت) گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار، محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 94 ہزار 7 سو 87 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 54 ہزار 9 سو 85 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 28 ہزار 2 سو 63 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 8 سو 88 کیوسک، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 59 ہزار 93 کیوسک، جبکہ اخراج ایک لاکھ 42 ہزار 2 سو 88 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سیلابی پانی کی آمد کے سبب کچے کا پچاس فیصد علاقہ زیر آب آچکا ہے۔