لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چانڈکا میڈیکل کالج کے میڈیکل ٹیسٹنگ سروس کے زیر اہتمام سندھ سائنس کالج میں میڈیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز عمرانی، ڈاکٹر عرفان جاگیرانی، ڈاکٹر اللہ بخش بھٹو، پروفیسر بشیر احمد مغیری، کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل نعمت اللہ جاگیرانی، لیکچرر تعارف حسین شاہ، ڈاکٹر احسان راہوجو اور دیگر کا کہنا تھا کہ حیدرآباد اور میرپورخاص کے بعد پہلی مرتبہ لاڑکانہ کے کالج میں میڈیکل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے ٹیسٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اس سے طلبہ و طالبات کو آئندہ چند ماہ میں منعقد ہونے والے این ٹی ایس میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ٹیسٹ میں 2 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کرکے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں میڈیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہوکر اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔