پی سی بی نے شرجیل خان کوطلب کرلیا

658

لاہور: کرپشن کیس میں سزایافتہ کرکٹر شرجیل خان کو بی سی بی نے ری ہیب  پروگرام کی ترتیب دینے کیلئے لاہور طلب کرلیا۔

شرجیل خان کی پی ایس ایل 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہو چکی، اب انھیں غلطی کا اعتراف کرنا ہے،اس کے ساتھ مختلف لیکچرز بھی دینا ہوں گے، اس دوران وہ نوجوان کرکٹرزکو کرپشن سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔

شرجیل خان ایسا کرنے کے بعد ہی دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں، پہلے مرحلے میں شرجیل کی لیگل اوراینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ملاقات میں ری ہیب پروگرام کا طریقہ کارطے کیا جائیگا۔

شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز کے مطابق شرجیل  پیر یا منگل کو پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد ری ہیب پروگرام مکمل ہوتاکہ وہ جلد از جلد انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں ۔