وزیراعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، 50 سال میں پہلی بار دنیا کے اعلیٰ ترین سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر زیربحث آیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حق میں اب تک 11 قراردادیں منظور کرچکی ہے اور سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس انہی قراردادوں کی توثیق ہے، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور مسئلے کے حل کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔
I welcome the UNSC meeting to discuss the serious situation in Occupied Jammu & Kashmir. It is for the first time in over 50 yrs that the world’s highest diplomatic forum has taken up this issue. There are 11 UNSC resolutions reiterating the Kashmiris right to self determination.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2019