بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں، شیریں مزاری

138

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت سازش کررہا ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بے معنی دھمکی دی گئی،پاکستان کی جانب سے مؤثر حکمت عملی پر بھارت خوفزدہ ہوگیا ہے، بھارتی دھمکی کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان کے مؤثر
جواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے، پالیسی ری وزٹ2003ء میں کرلی تھی، مودی سرکار اپنے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ خیال رہے کہ آج بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے مسئلہ کشمیر پر ایک اور گیدر بھبکی لگاتے ہوئے ہندوستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا بیان مسئلہ کشمیر کے ایٹمی جنگ کا فلیش پوائنٹ ہونے کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے۔
شیریں مزاری