اٹک ریفائنری کو 5385 ملین روپے کا خسارہ

221

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گذشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران اٹک ریفائنری لمیٹڈ کو5385 ملین روپے کا بعداز ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2017-18 کے دوران کمپنی نے 579 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے خسارہ کے بنیادی اسباب میں عمومی خسارہ میں ہونے والی276 فیصد کی کمی کے ساتھ ساتھ ریفائنری کے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 546فیصد کی نمایاں کمی شامل ہے۔