گوجرانوالا (جسارت نیوز) آئی ایس سی ایف کے صدر سنٹرل پنجاب بابررحمٰن نے جناح اسٹیڈیم میں انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے زیراہتمام آل پنجاب جشن آزادی سائیکلنگ ریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالا ڈویژن اسپورٹس کا مرکز بن چکا ہے،انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن نے 5ماہ میں6 میگا ایونٹ کرواکرشہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ سائیکلنگ ریس کا افتتاح آر پی اوطارق عباس قریشی، آئی ایس سی ایف کے صدر سنٹرل پنجاب بابررحمن ،آئی ایس سی ایف کے سیکرٹری جنرل پاکستان میاں عاصم محمود،جنرل سیکرٹری عادل اکرم،نائب صدر پنجاب نوید خالد، ڈویژنل چیئرمین کرکٹ میاں محمد ناصرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیف الرحمن،پاکستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی راہنما صغیر مغل ،شفیق چیمہ نے ربن کا ٹ کر کیا۔ اس موقع پر پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگے غبارے ہوا میں چھوڑے اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،20کلو میٹر سائیکل ریس میں پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد،لاہور،ملتان،سیالکوٹ، گوجرانوالا ،ڈی جی خان ودیگر شہروںسے آئے 115سائیکلسٹ نے جشن آزادی ریس میں حصہ لیا،پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ میں انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی طرف سے ہزاروں روپے کے کیش پرائز ،ٹرافی اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔