سکھر( آن لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ اختلافات بھلاکرآگے بڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا ، ہمیں کشمیرکی آزادی کے لیے لڑنا ہے ، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔خورشید شاہ نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 80ہزارسے زایدکشمیری شہیدہوچکے ہیں ، دکھاوے کی جنگ نہیں لڑنی، وہ مکا دکھانا ہے جو لیاقت علی خان نے دکھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کہتی ہے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کریں گے مگر بھارت کو تھپکی دیتے ہیں۔انہوںنے شعر پڑھا کہ اتحاد ختم ہوتا گیا اورہم ٹوٹتے گئے، کربلا کے ظالموں کے آگے نہیں جھکے تو تم کیا چیزہو۔ خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منا یا گیا ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیے گئے ہیں۔