قال اللہ تعالی و قال رسول اللہ

272

اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو اور خود بھی اس کے پابند رہو ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے، رزق تو ہم ہی تمہیں دے رہے ہیں اور انجام کی بھلائی تقویٰ ہی کے لیے ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی (معجزہ) کیوں نہیں لاتا؟ اور کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں کی تمام تعلیمات کا بیان واضح نہیں آ گیا؟۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی (معجزہ) کیوں نہیں لاتا؟ اور کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں کی تمام تعلیمات کا بیان واضح نہیں آ گیا؟۔ اے محمدؐ، ان سے کہو، ہر ایک انجام کار کے انتظار میں ہے، پس اب منتظر رہو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون سیدھی راہ چلنے والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں۔ (سورۃ طہ: 132تا135)

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ دے اس کو چاہیے کہ ایک دینار صدقہ دے اگر ایک دینار نہ پا سکے تو نصف دینار یا ایک صاع یا ایک مد صدقہ دے۔ (سنن الکبری للبیہقی)
جو شخص بروز جمعہ سورہ کہف پڑھے اس کے لیے دونوں جمعوں کے درمیان نور روشن ہوگا۔ (سنن الکبری للبیہقی)
نوٹ: اس نورکی وجہ سے وہ گناہوں سے، غفلت، بے حسی اور شیطان سے حفاظت میں رہے گا۔ نیکی میں دل لگے گا، اللہ اور آخرت کا خوف غالب رہے گا۔