نوابشاہ، پسندکی شادی پر قتل ہونے والے دوافراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

169

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نوابشاہ کے قریب قتل ہونے والے دوا فراد کے قتل کا کیس داخل علاقے میں سخت کشیدگی۔ گزشتہ روز پسندکی شادی پر قتل ہونے والے دوافراد کے قتل کا کیس جتوئی اور گھوسہ برادری کے خلاف بالو کا قبا تھانے میں درج کرلی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلح افر اد نے علی خان جتوئی کے گھر میں گھس کرکے مبینہ طور پر خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش کی فائرنگ کے نتیجے میں علی خان جتوئی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں عطا محمد کھوسہ بھی ہلاک ہوگئے جبکہ عمران جتوئی سخت زخمی ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او وسیم مرزا کا کہنا تھا کہ جتوئی برادرئی کے شخص نے کھوسہ برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔