بھارت آپے سے باہر؛ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے3 جوان شہید

665

لاہور:بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے3 جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے یوم آزادی کے موقع پرایل او سی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں3 جوان شہید ہوگئے   جبکہ  پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کےپانچ فوجی ہلاک اور کئی بنکر تباہ کردئیےگئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہید جوانوں میں لانس نائیک تیمور، نائیک تنویراور سپاہی رمضان شامل ہیں ۔