کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر گیل کا ایک اور یوٹرن

562

=پورٹ آف اسپین : کالی آندھی کے جراح مزاج بلے باز کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ایک بارپھر یوٹرن لے لیا ۔

بھارت کیخلاف  کھیلا جانے والے تیسرے اور آخری ون  ڈے کو کرس گیل کا الوداعی میچ سمجھا جارہا تھا لیکن گیل نے یوٹرن لیتے ہوئے مزید کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اس میچ میں شرکت کے ساتھ وہ برائن لارا کا سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں شرکت کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب رہے۔

دوسرے میچ میں انہوں نے برائن لارا کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز دس ہزار چار سو پانچ رنز کا ریکارڈ بھی اپنےنام کیا تھا۔  اس میچ میں ان کے لیے تین سو ایک نمبر کی شرٹ بھی خصوصی طورپر تیار کروائی گئی تھی۔

گیل 41 گیندوں پر جب 72 رنز بنا کر جارہے تھے تو  انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور پویلین واپسی پر بیٹ کے ساتھ ہیلمٹ کو بھی لہرایا۔ اس موقع پر  شائقین نے تالیاں بجاکر انہیں  گراؤنڈ سے رخصت کیا۔ کرس گیل نے بیٹ کے ساتھ ہیلمٹ کو بھی لہرایا۔

تاہم میچ کے بعد کرس گیل ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، وہ اگلے نوٹس تک ویسٹ انڈیز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ بات زیر گردش تھی کہ گیل نے ورلڈکپ کو اپنا آخری ایونٹ قرار دیاہے مگرورلڈکپ کی آخری پریس کانفرنس میں انہوں نے بھارت کےخلاف ہوم سیریز کھیلنے کی خواہش اظہار کردیا تھا۔

گیل اب تک تین سو ایک روزہ میچوں میں دس ہزار چار سو اسی رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں، جس میں پچیس سنچریاں اور 54 نصف سنچریاں شامل ہیں۔وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے واحد ویسٹ انڈین بلے باز بھی ہیں ۔ ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں زمبابوے کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔