لاڑکانہ، یونین کمیٹی 20 کے وائس چیئرمین حسین بخش سولنگی کا 24 سالہ بیٹا لاپتا

135

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) یونین کمیٹی 20 کے وائس چیئرمین حسین بخش سولنگی کا 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان بیٹا امتیاز علی سولنگی گزشتہ روز سے لاپتا ہوگیا۔ ورثا کی جانب سے تھانہ الہ آباد کی پولیس کو اطلاع دینے سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں نوجوان کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ وائس چیئرمین یونین کمیٹی 20 حسین بخش سولنگی نے بتایا کہ میرے بیٹے امتیاز علی سولنگی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں جو عید کے دوسرے روز گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔ انہوں نے پولیس افسران سے بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی۔